سعودی ریال 80.23 روپے، اماراتی درہم 81.94 روپے کا ہوگیا

Pound

درہم ، ریال ، پائونڈ اور دینار کا ریٹ آج کیا رہا؟ غیر ملکی کرنسی رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر


کاروباری ہفتے کے آخری روز سعودی ریال 80.23 روپے، اماراتی درہم 81.94 روپے، قطری ریال 82.57 روپے، کویتی دینار975.41 روپے اور بحرینی دینار 798.38 روپے کا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 193 روپے22 پیسے، کینیڈین ڈالر 221 روپے 57 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

جولائی:ڈیزل کی فروخت میں کمی ،پٹرول کی فروخت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

علاوہ ازیں انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہو کر 301 روپے پر بند ہوگیا۔ ایک ماہ میں ڈالر 14 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 314 روپے برقرار ہے، جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق 13 روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اورکاروبار کے اختتام پر ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں