سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن متعارف


کیلیفورنیا: میٹا نے گزشتہ ماہ لانچ کیے جانے والے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے نئے فیچر کا اعلان اپنی تھریڈز پوسٹ میں کرتے ہوئے لکھا کہ تھریڈز صارفین اب اپنے کمپیوٹر سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر لاگ ان کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تھریڈز کا ویب ورژن آئندہ چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہو گا۔

پلیٹ فارم میں اس فیچر کا اضافہ برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، مشتہرین اور صحافیوں کے لیے تھریڈز کے استعمال کو قابلِ قبول بنائے گا جس کی بدولت صارفین پلیٹ فارم کو بڑی اسکرین پر استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ 5 جولائی کو لانچ کے بعد 5 دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کی حد عبور کرنے والے تھریڈز کی مقبولیت میں گزشتہ دنوں کمی دیکھی گئی جس کا وجہ صارفین کے ابتدائی تجربے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر واپس لوٹنا تھا۔


متعلقہ خبریں