کورونا کی نئی قسم سے کوئی خطرہ نہیں، سعودی عرب


ریاض: سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ای جی 5 سے ابھی تک کوئی خطرہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ای جی 5 سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات درکار نہیں ہیں اور اس بیماری کی شرح یا شدت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا ہے۔

سعودی وزارت نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے صحت سے متعلق اضافی اقدامات کی ضرورت نہیں ہے اور جہاں تک بیماری کی شدت کا تعلق ہے ای جی 5 وائرس سے ابھی تک کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزارت صحت کورونا وائرس کے جینیاتی ترتیب کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی لیبارٹریوں کے ذریعے ای جی 5 قسم سمیت اومیکرون کے متعدد ذیلی اقسام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اومیکرون، ای جی 5 یا ایرس کی نسل پہلے ہی کورونا کی ذیلی شکلیں ہیں جو کسی بھی دوسری قسم کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں