امریکا نے 21 بھارتی طلبہ جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کردیے


بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، امریکا نے 21 بھارتی طلبہ جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیے۔

بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات پکڑنے کی کارروائیاں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر کی گئیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔

امریکی امیگریشن حکام نے 21 بھارتی افراد پر پانچ سال کے لیے امریکہ داخلے پر پابندی بھی لگا دی ہے، ڈی پورٹ کیے گئے افراد جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے ایڈمیشن لیٹر کی آڑ میں امریکہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد سے امیگریشن حکام کی طویل تفتیش، موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا گیا۔ 2018 میں امریکہ نے 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔

2019 میں امریکہ نے 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کی وجہ سے گرفتار اور سزا سنائی تھی جبکہ 2022 اور 2023 میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبہ کو جعلی ایڈمیشن لیٹروں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں