ایک ایک روپیہ پیٹرول بڑھانے کیلئے لڑائی ہوجاتی تھی، مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف کا ووٹر نکلا مگر مسلم لیگ ن کا نہیں نکلا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزارت میں روپیہ روپیہ پیٹرول بڑھانے پر لڑائی اور بحث ہوجاتی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہباز حکومت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو چیئرمین تحریک انصاف نے پیٹرول اور ڈیزل پر بہت زیادہ سبسڈی دے رکھی تھی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ‘یہ خرچہ وفاقی حکومت چلانے سے بھی تین گنا تھا جس کی وجہ سے ہمیں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں۔ اسحاق ڈار صاحب بضد تھے کہ پیٹرول نہ بڑھایا جائے کیونکہ انہیں میری نوکری چاہیے تھی۔’

آئی ایم ایف معاہدہ، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مفتاح اسماعیل

وزارت میں دخل اندازی کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘روپیہ روپیہ پیٹرول بڑھانے پر بحث اور لڑائی ہوجاتی تھی۔ سب سے زیادہ تنقید اسحاق ڈار کی طرف سے ہوتی تھی کہ پیٹرول مہنگا نہ کرو، ڈالر مہنگا نہ کرو۔’

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ اسحاق ڈار جب آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں کر پائے تو شہباز شریف نے خود جاکر بات کی، اسکا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں