آئی ایم ایف معاہدہ، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مفتاح اسماعیل


آئی ایم ایف معاہدے کا کریڈٹ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہی آئی ایم ایف پروگرام کے لئے امریکا سے بات کی، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تین حکومتیں آئیں گی، موجودہ، اس کے بعد نگران اور پھر نئی حکومت جو آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرے گی۔

آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،چوہدری سرور

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانا ہوں گی،موجودہ حکومت ہو یا نگران حکومت قیمتیں ہر صورت بڑھانا پڑیں گی، ان کاکہنا تھا کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، غلطی کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر قائم رہنا ہو گا، اگر آئی ایم ایف پروگرام پر رہیں گے تو اس کے مستقبل میں مثبت نتائج آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت خسارہ کم کرنے کے لئے مزید قرض لیکر رقم نہیں دے سکتی، اس کیلئے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں