جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ادویات Medicine

لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے جان بچانے والی 25 ادویات کی نئی قیمتیں میں اضافہ کر دیا۔

ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت ایک ہزار 390 مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں