کرپشن کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

زرتاج گل

فائل فوٹو


اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا مریم نواز کو چیلنج

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں ، ان کے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

حکام نے کہا کہ زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں