سپریم کورٹ کی طرف سے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے مریم نواز کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی جس کے بعد نیب نے لیگی نائب صدر مریم نواز کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ نیب نے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
مریم نواز نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیا استعمال کرنے کی ہدایت کردی
سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر کو تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہی۔ درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا؟
بعد ازاں عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔