لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی جس میں شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پاکستان کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا اور ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کو150 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، ترجمان دفتر خارجہ
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت لندن کے دورے پر ہیں۔