محکمہ موسمیات کی تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

rain latest report

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب جبکہ مختلف مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور سوموار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 جبکہ نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں