پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمودقریشی کواسلام آبادمیں ان کی رہائشگاہ سےپولیس کی بھاری نفری نےگرفتارکیا۔
90روز سے آگے الیکشن لے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، شاہ محمود قریشی
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے سائفر کے معاملے پر دوبار طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی 2 بار ایف آئی اے انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہو چکے ہیں۔