پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو بیٹوں سمیت جیل سے رہا کر دیا گیا


تحریک انصاف کے رہنمااور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت رہا کر دیا گیا۔ 

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پرکرنے کے احکامات جاری کیے۔

سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔

خیال رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما رحیم کاکڑ اوردیگر رہنمائوں کو 6 اگست کو صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کےدوران سڑکیں بند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں