خیبر پختونخوا کی 12 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا


خیبر پختونخوا کی 12 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ 9 وزرا، 2 معاونین اور ایک معاون خصوصی کابینہ کا حصہ ہیں۔

گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے  کابینہ سے حلف لیا، اس سے قبل گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی تھی۔

نگران وفاقی کابینہ میں شامل افراد کون ہیں ؟

سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر قاسم جان کابینہ کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں