گھریلو ملازمہ قتل کیس، خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل


کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس میں خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے جس میں کراچی سے مزید 2 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سُمعیہ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین کو بھی کمسن ملازمہ قتل کیس کے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: حسان نیازی ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ کیس کی تہہ تک جائیں گے اور ورثا کو انصاف ملے گا۔


متعلقہ خبریں