بھارتی سیرپ پینے سے ہلاکتیں ،شرمناک انکشافات سامنے آگئے

cough\ syrup

بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں ، ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کے خلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بقایہ جات کی عدم ادائیگی ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشن معطل

تفصیلات کے مطابق کورامیکس نامی کمپنی کے بھارتی نژاد سی ای او نےاپنے ہی ملک کی کمپنی میریون بائیو ٹیک سے کھانسی کے غیرمعیاری سیرپ کا ٹھیکہ کیا اور زیادہ منافع کی ہوس میں کمپنی نے سیرپ میں کیڑے ماردوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دیے۔

سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ سیرپ ازبکستان بھیجنے کیلئے 33ہزارڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروا لیا۔

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی تحقیق

ازبک حکام کےمطابق کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئے سیرپ کی قیمت بھی زیادہ ظاہرکی ۔

دسمبر 2022 میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ازبکستان میں 65بچوں کی اموات ہوئی تھی۔

یاد رہے اسکینڈل منظرعام پرآنے کے بعد امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے ہندوستانی کمپنی میریون بائیو ٹیک کا لائسنس معطل کر دیا تھا ۔


متعلقہ خبریں