بقایہ جات کی عدم ادائیگی ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشن معطل


بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشنز معطل کر دیئے گئے۔

پی آئی سی  میں گزشتہ 2 روز سے دل کے آپریشنز معطل ہونے کی وجہ سے آپریشن کے مریض اور ان کے اہلخانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا ہے کہ دل کے الیکٹو آپریشنز معطل ہیں ، صرف ایمرجنسی آپریشنز کیے جارہے ہیں، روزانہ 70 تک انجیو گرافی، انجیوپلاسٹی جبکہ 8 اوپن ہارٹ سرجریز ہوتی ہیں۔

صحت کارڈ کا استعمال صرف مستحق افراد ہی کر سکیں گے

ترجمان نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کے ذمہ ایک ارب 20 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں، جس کے باعث سرجریز کے سامان کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔

صحت کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹرریاض تنولی نے کہا کہ پی آئی سی انتظامیہ کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے ریٹس ناکافی ہیں، ریٹس سے متعلق پالیسی اور فنڈز پر نظرثانی کے لیے پالیسی بورڈ کا اجلاس ناگزیر ہے، نگران وزیر صحت نے اس حوالے سے آج اجلاس طلب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں