نگران حکومت کی حلف برداری، کسی اہم غیر ملکی سفیر نے شرکت نہیں کی


گزشتہ روز ہونے والی نگران حکومت کی حلف برداری تقریب میں دعوت ناموں کے باوجود کسی اہم سفیر نے شرکت نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی حلف برداری تقریب میں غیر ملکی سفیروں کی طرف سے عدم دلچسپی دیکھنے کو ملی۔ 170 دعوت نامے بھجوائے گئے لیکن آئندہ عام انتخابات میں دلچسپی کے باوجود کسی اہم سفیر نے تقریب میں شرکت یقینی نہیں بنائی۔

جڑانوالہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق اکثر غیر ملکی سفیروں کی توجہ حال ہی میں جڑانوالہ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی طرف مبذول ہوگئی ہے۔ بہت سے سینئر سفارتکاروں نے فارن آفس سے رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیلات حاصل کی ہیں اور وہ فالو اپ کے اقدامات دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سفیروں کی زیادہ دلچسپی اِس وقت یہ جاننے میں ہے کہ بلوائیوں کے اشتعال کے پیچھے اسباب کیا تھے؟ اس حوالے سے دفتر خارجہ کا متعلقہ سیکشن سوالات کے جواب دے رہا ہے۔

جڑانوالہ ، مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والا شخص گرفتار

دفتر خارجہ کی طرف سے دی گئی اطلاعات تمام غیر ملکی سفارتی مشنز نے اپنی اپنی متعلقہ حکومتوں کو بھجوا دی ہیں۔

دوسری طرف سفارتی مشنز کی طرف سے پاکستان میں عام انتخابات کے غیر معینہ مدت تک التوا کے حوالے سے بھی اپنے ممالک کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ سفارتکار اس حوالے سے بھی الیکشن کمیشن سے اگلا لائحہ عمل جاننا چاہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں