امریکہ: سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی


نیویارک: امریکی شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں ٹک ٹاک پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔ سائبر کمانڈ نے ٹک ٹاک ایپ کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو پابندی کی تجویز دی تھی۔

سائبر کمانڈ پر شہر کے تکنیکی نیٹ ورک کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور ان کا یہ کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر ان نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرکنڈیشنر اور ہیٹر کی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ ایجاد

نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں ٹک ٹاک کو شہر کے تکنیکی نیٹ ورک کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

حکم کے مطابق شہر کے اداروں کو 30 دن کے اندر ایپ کو ہٹانا ہو گا جبکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیوائسز اور نیٹ ورک پر ایپ کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں