پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 14 اگست کو جاری کردہ ویڈیو تنقید کے بعد ایڈیٹ کر کے دوبارہ جاری کر دی۔
پی سی بی نے رات گئے پروموشنل مہم کی ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے دوبارہ جاری کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو سے متعلق کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے 14 اگست 2023 کو جو ویڈیو شیئر کی تھی وہ طویل ہونے کی وجہ سے مختصر جاری کی گئی تھی جس میں سے کچھ کلپس غائب تھے۔
پی سی بی کے مطابق اب یہ ویڈیو ایڈٹ کرنے کے بعد مکمل جاری کر دی گئی ہے۔
The PCB has launched a promotional campaign leading up to the CWC 2023. One of the videos was uploaded on 14th August 2023. Due to its length, the video was abridged and some important clips were missing. This has been rectified in the complete version of the video ⤵️ pic.twitter.com/Rz2OBDyI9i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2023
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو جاری کردہ ویڈیو میں اُس وقت کے کپتان اور موجود چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔