عظمی بخاری اور صداقت علی عباسی پروگرام میں لڑ پڑے


پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری اور تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی لائیو پروگرام میں لڑ پڑے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی کیساتھ” میں  عظمی بخاری نے کہا کہ صداقت عباسی کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے یہ چھپتے پھر رہے ہیں، ان پر نو مئی کے واقعات کے کیسز ہیں ، میری معلومات کے مطابق ان پر تین ایف آئی آرز درج ہیں، یہ بھگوڑا بن کر بھاگتے پھر رہے ہیں۔

نواز شریف کی واپسی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

انکا کہنا تھا کہ یہ جی ایچ کیو پرحملے میں لیڈ کرتے ہوئے جارہے تھے،موصوف فرما رہے ہیں کہ یہ وہ نہیں تھے تو پھر شاید موکل آئے ہوئے تھے، مجھے بھاگے ہو ئے بھگوڑے کیساتھ بٹھا دیا ہے، میں ایک ذمہ دار شہری ہوں، بھگوڑا نہیں ہوں، میں پولیس سے بھاگتی ہوئی نہیں پھر رہی۔

اس پر صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری کو کسی چیز کا پتہ ہی نہیں ہے انہیں صرف جھوٹ بولنے کیلئے رکھا گیا ہے، میں پوری ن لیگ کے سامنے ان محترمہ کو چیلنج کرتاہوں،اگر یہ جھوٹی ثابت ہوتی ہیں تو یہ مجھ سے معافی مانگیں گی، انہوں نے تین ایف آئی آر بتائی ہیں، میرے اوپر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے۔

عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتاری سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں میری والدہ کے گھر پر چھاپے مارے گئے جہاں میں کبھی رہا ہی نہیں ہوں۔

یہ مجھے بھگوڑا بول رہی ہیں انہیں پتہ ہی نہیں ہے بھگوڑا ہوتا کیا ہے ، آپ کا نواز شریف بھگوڑا ہےوہ پولیس سے بھاگا، عدالت سے بھاگا ہوا ہے، آپ کو  بھگوڑے کی سمجھ ہی نہیں ہے۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں