پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا، اطلاق کل سے ہو گا

rehman baba express

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار


لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول 17.50 اور ڈیزل 20 روپے مہنگا

اس ضمن میں محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام مسافر ٹرینوں اور شٹل ایکسپریس کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرینوں کے اعلان کردہ نئے کرایوں کا اطلاق 17 اگست 2023 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز کیے جانے والے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیے جانے والے اضافے کے بعد اس وقت لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800 روپے سے بڑھا کر 2300 روپے کردیا گیا ہے جب کہ لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2400 روپے کے بجائے2800 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسی طرح مظفر آباد کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 2900 روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 2200 کے بجائے 2500 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

کرایوں میں کیے جانے والے اچانک اضافے کی وجہ سے جگہ جگہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تکرار کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جب کہ ٹرانسپورٹرزکا مؤقف ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد ان کے لیے موجودہ کرایوں میں اضافہ نا گزیر ہے۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 17.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹروں نے خود ساختہ کرائے بڑھا دیئے

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 293.40 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں