ایک دن میں 39 ارب ڈالر کی کمائی ، ویتنامی سرمایہ کار جنوب مشرقی ایشیا کا 5 واں امیر ترین شخص


ویتنام سے تعلق رکھنے والے پام ناہٹ وونگ نے ایک دن میں 39 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمائی کر لی۔

اتنی بڑی رقم کمانے کے بعد وہ جنوب مشرقی ایشیا کے  5 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

پام وونگ کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ون فاسٹ آٹو کے شیئرز کی قیمتوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ڈیبیو کے بعد 255 فیصد اضافہ ہوا۔

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

کمپنی نے 15 اگست کو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا اور پہلے دن اس کے شیئرز کی قیمت 37.06 ڈالرز پر بند ہوئی۔

Pham Nhat Vuong  جو پہلے محض 5 ارب ڈالرز کے مالک تھے، اب ان کے اثاثوں کی مالیت  44.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

ان کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو بھی 4 گنا اضافے سے 85 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح معروف کمپنیوں جنرل موٹرز (46 ارب ڈالرز) اور فورڈ (48 ارب ڈالرز) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں