چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد معاملے پر کیا ہو سکتا ہے؟ اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔
سپریم کورٹ میں این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اجازت دیں تو معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے ہدایات لے لوں۔
عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔ اسمبلی تحلیل کے بعد معاملے پر کیا ہوسکتا ہے؟ اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کی طرف سے این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کیس کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی۔