پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہائی کا حکم جاری ہوا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جونہی صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے، انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو نیب راولپنڈی کی جانب سے گرفتارکیا گیا۔
چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو 30 روز کیلئے نظر بندی کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔