چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

پرویز الہٰی

لاہور/راولپنڈی: شاکر/حسنین چودھری: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جیل ذرائع کے مطابق انہیں بذریعہ موٹروے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کوہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے منتقل کیا گیا ہے، انہیں صبح پانچ بجے کیمپ جیل سے نکال کر بذریعہ موٹر وے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30 روز کے لئے نظر بند کیا گیا تھا۔ انہیں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیاگیا تھ

فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،چودھری پرویزالٰہی

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے اپنے خاوند کی نظر بندی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، دائر درخواست میں انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جیل خانہ جات کو فریق بنایا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو عدالت میں طلب کر کے انہیں آزاد کیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں