ہم نیٹ ورک کا جشن آزادی ہیش ٹیگ “ہم سے پاکستان” پاکستان میں سب سے آگے


ہم نیٹ ورک کا جشن آزادی ہیش ٹیگ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرہم نیٹ ورک کا جشن آزادی ہیش ٹیگ “ہم سے پاکستان” ملک بھر میں ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ کو ری ٹویٹ کیا گیا اور اپنے خیالات کااظہار کرتے رہے۔

زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شایان شان طریقے سے مناتی ہیں اور پاکستانی قوم نے بھی کل ملی جوش و جذبے کے ساتھ اپنا یوم آزادی منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کرلی ہے۔

پاکستان کے طول و ارض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔نجی و سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں