ایفل ٹاور میں بم کی اطلاعات، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد فرانس میں ہائی الرٹ


دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقام ایفل ٹاور میں بم موجود ہونے کی اطلاعات، پولیس نے کلیئرنس کے بعد علاقہ سیاحوں کیلئے کھول دیا، فرانس میں ہائی الرٹ جاری۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق گزشتہ  روز فرانس کے شہر پیرس کے علامتی مقام ایفل ٹاور پر بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اطلاعات موصول ہونے کے بعد علاقے کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایفل ٹاور کی تین منزلوں اور صحن کو خالی کروانے کے بعد کئی گھنٹوں تک تلاشی لی۔ اس موقع پر قریبی سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی طرف سے تلاشی کا عمل ہفتے کو ہی مکمل کرنے کے بعد علاقے کو سیاحوں اور عام افراد کیلئے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایفل ٹاور نے گزشتہ سال 6.2 ملین زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ ایفل ٹاور پر تعمیراتی کام جنوری 1887 میں شروع ہوا تھا اور 31 مارچ 1889 کو اختتام پذیر ہوا۔ 1889 کے ‘ورلڈ فیئر’ کے دوران ایفل ٹاور 2 ملین سیاحوں کا مرکز بنا تھا۔


متعلقہ خبریں