عالمی ادارہ صحت، کووڈ کے عالمی کیسز میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دے دیا

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

کورونا کی نئی قسم، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے 11 اگست کو جاری کردہ ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے مطابق 10 جولائی سے 6 اگست کے درمیان دنیا بھر میں کووڈ 19 کے تقریباً 15 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسی عرصے کے دوران کووڈ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 57 فیصد کمی کے ساتھ 2500 رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے مئی میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی طبی ایمرجنسی نہیں رہی ہے لیکن ساتھ ہی انتباہ جاری کیا تھا کہ وائرس تاحال خود کو تبدیل کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی لہریں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔

عالمی ادارے صحت کے مطابق کیسز اور اموات کی تعداد حقیقی اعداد و شمار کی عکاس بالکل بھی نہیں ہیں کیونکہ زیادہ تر ممالک میں اب کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ کم ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ زیادہ تر نئے کیسز مغربی بحرالکاہل کے خطے میں دیکھنے میں آئے ہیں جہاں بیماری کی شرح میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈینگی اس سال وبا کی طرح پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت متعدد دیگر ممالک میں حالیہ ہفتوں کے دوران کووڈ کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ای جی 5 کے بارے میں کہا تھا کہ اس پر نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ وہ تیزی سے پھیل رہی ہے، ماہ جولائی کے وسط میں رپورٹ کیے گئے 17 فیصد سے زیادہ کیسز ای جی 5 کا نتیجہ تھے۔

واضح رہے کہ کورونا کی اس قسم کا تاحال کوئی بھی آفیشل نام نہیں رکھا گیا ہے لیکن آن لائن اسے Eris کہا جا رہا ہے۔

سال 2050 تک دنیا کا ہر آٹھواں شخص ذیا بیطس کا شکار ہو گا، طبی تحقیق

کووڈ کی نئی قسم بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری کے خلاف حاصل قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کر سکتی ہے لیکن ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں