لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا


لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپ پر بغیر ہیلمٹ سیل پر پابندی لگا دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح پیٹرول دینے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے؟

عدالت کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ

عدالت نے مؤقف اپنایا کہ ایسا کیا جانا آئین کے بنیادی حقوق کی نفی ہے ،حکومت معاملے پر قانون سازی کرے۔ بعد ازاں عدالت نے حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں