سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو خصوصی ہدایت

Umrah

عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری


ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے وقت پرسکون انداز میں عبادت کریں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی کہ آپ کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہیں۔

وزارت حج نے اس حوالے سے ایک حدیث بھی بیان کی جس میں آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “اے لوگو، پرسکون رہو”۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے عازمین کو روز مرہ حالات کے مطابق ضروری مشورے دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگلات میں آگ، ہلاکتوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

اس ضمن میں حال ہی میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گرمیوں کے دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور خود کو گرمی سے بچائیں۔


متعلقہ خبریں