نگران وزیراعظم کا معاملہ، نواز شریف اورآصف زرداری کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

نواز شریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا پیغام لیکر عون چودھری دبئی روانہ

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) نگران وزیراعظم کے معاملے پر نواز شریف اورآصف زرداری کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ 

معتبر ذرائع کا یہ بتانا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے پر بضد ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کو پارٹی کی اعلی قیادت نے آگاہ بھی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی فروری یا مارچ میں نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ ملک میں ہرصورت الیکشن کے انعقاد تمام سٹیک ہولڈرز سے یقین دہانی بھی چاہتی ہے۔

نوازشریف نگران وزیراعظم کیلیے اپنا امیدوار چاہتے ہیں، اسحاق ڈارکے نام ابھی بھی قابل فہرست ہے، ابھی تک ن لیگ کا الیکشن کے مقررہ وقت یا کچھ تاخیر سے انعقاد پر کوئی واضح موقف بھی نہیں آیا ہے۔

اس حوالے سے اگلے 24 گھنٹے میں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کا امکان ہے، آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے، دونوں جماعتوں کے سربراہان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اگلے 24 گھنٹوں تک جلیل عباس جیلانی، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، اسحاق ڈار، حفیظ شیخ کے ناموں پرمشاورت جاری رکھنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں