مسلمان تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سےدرجن سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں مسلمان تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی میں 50 کے قریب افراد سوار تھے۔
اٹلی ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ، 4 کو بچا لیا گیا
رپورٹس کے مطابق امدادی کاموں کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 8 افراد کو بھی زندہ بچالیا گیا ہے، میانمار کی ریاست راخائن سے فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی سمندر میں گر نے سے کم از کم 17 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
متاثرہ کشتی کے ذریعے مسلمان میانمار کی متاثرہ ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے۔
فلپائن، مسافر کشتی ڈوب گئی،94 مسافر لاپتہ ہو گئے
ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی رات ملائیشیا جانے والی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جو سمندری میں پھنس گئی تھی، اس حوالے سے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جارہی ہے۔