پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دیدیے

PPP

پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی نےسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام بطور نگراں وزیراعظم دیدیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے تھے، جس کے بعد اسمبلی سمیت وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی، لیکن اب تک نگران وزیراعظم کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکاہے۔

نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا، جلیل عباس جیلانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا گیا ہے، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جسے اس عہدے پر تفویض کریں گے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں اتفاق نہ ہوسکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیا

اس حوالے سے راجہ ریاض نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف سے اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی،نگران وزیراعظم کے نام پر کل دوبارہ مشاورت ہوگی، وزیراعظم اور ہمارے ناموں کی کل تعداد 6ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے کہاکہ آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتاہوں، امیدہے میں اور وزیراعظم کل کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں