پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری


لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمہ کے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے ؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری تعلیم، ادویات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیس میں اضافہ کیا۔

عدالت نے پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیس میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا اور پاکستان میڈیکل کونسل کو حکم دیا کہ وہ یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیراعلانیہ فیس وصول نہ کریں۔

عدالت نے حکم دیاکہ کالجز وہی فیس وصول کریں جو 2022 کے سیشن شروع ہوتے مقرر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں