شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے ؟ لاہور ہائیکورٹ

lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے کل جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے  کہا کہ ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کو نظر بند کرنے کا اختیار ہے اور ریاست ہی کا قانون ہے کہ رشتے داروں کو ملاقات کی اجازت ہے۔

افسران کیلئے نئی گاڑیاں ، لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

جسٹس راحیل کامران شیخ  نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کہ شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے ، آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ ملاقات کیلئے بنائی گئی لسٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار نے ملاقات کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں