واٹس ایپ میں ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی میسجنگ سروس میں بہترین فیچر کا اضافہ

نیویارک: واٹس ایپ نے ویڈیو کال کے دوران سکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ اور آئی میسجز سے مقابلے کیلئے گوگل کا نیا فیچر متعارف

مؤقر ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اسکرین شیئرنگ کا آپشن متعارف کروایا ہے۔

متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کے بعد ایپ سکرین شیئرنگ کی سہولت دینے والی کمپنیوں جیسے مائیکرو سوفٹ میٹ، گوگل میٹ، زوم اور ایپل فیس ٹائم کے مقابلے میں آگئی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا اعلان میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

متعارف کرائے جانے والے فیچر کے ذریعے اب صارفین اپنی دستاویزات، تصاویر بلکہ شاپنگ کارٹ تک شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے وائس چیٹ کا فیچر لانچ کردیا

واضح رہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے رواں سال مئی کے آخر میں اینڈرائڈ فونز پر ٹیسٹ کیا گیا تھا، واٹس ایپ پر اسکرین شیئرنگ دوران ویڈیو کال شیئر کے آپشن پر کلک کر کے کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر بالکل ایسا ہی ہے جیسے گوگل میٹ اور زوم پر اسکرین شیئرنگ کا فیچر استعمال کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ نے ٹیک کرنچ کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ اسکرین شیئرنگ کا فیچر اینڈرائڈ، آئی او ایس اور وِنڈوز ڈیکس ٹاپ پر مرحلہ وار لانچ کیا جا رہا ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ آپ ابھی اتنے جلدی شاید اس فیچر کو نہ دیکھ پائیں تاہم جلد ہی استعمال کر پائیں گے۔

اسکرین شیئرنگ کے علاوہ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے لینڈ سکیپ موڈ کو بھی متعارف کروایا ہے جس کے بعد صارفین اس موڈ کے ذریعے بھی ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل واٹس ایپ پر صرف پورٹریٹ موڈ میں ہی ویڈیو کالنگ کا آپشن موجود تھا۔

حروف کی حد ختم؟ ٹوئٹر پر پوری کتاب بھی بھیجنا ممکن ہو گا

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 2016 میں ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے بعد اس میں تسلسل کے ساتھ بہتری لانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں