لاہور ہائیکورٹ کے روالپنڈی بینچ نے شہریار آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 57 کارکنوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی ودیگر پارٹی کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوار الحق نے سماعت کی۔
شہریار آفریدی نے عدالت میں معافی مانگ لی
سماعت کے آغاز پرعدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور دیگر 57 پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا۔