کوئٹہ میں دستی بم دھماکہ اور فائرنگ


کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکا اور فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کا کہنا تھا کہ جوائنٹ روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں