شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا


برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے بھی شہزداہ ہیری کی پروفائل سے ‘ہز رائل ہائی نس’ کا لقب ہٹا دیا گیا ہے اور ایسا ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت طے پایا جس میں دونوں ’ورکنگ رائلز ‘ کے طور پر اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔

شہزادہ ہیری 130 سال بعد عدالت میں پیش ہونے والی شاہی شخصیت

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔ معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں