شوپیاں: بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر میں شادی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے سرفراز خان کی شادی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہوئی۔ دلہن کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر 25 سالہ سرفراز خان نے کالی شیروانی جبکہ ان کی دلہن نے لال عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گیا
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے باوجود بھی سرفراز خان کو اب تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا ہے تاہم وہ انڈر 19 کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔