فائیو جی سپیڈ نیٹ کی فراہمی ،پی ٹی اے کو کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

ameen ul haq

وزارت آئی ٹی نے  فائیو جی سپیڈ نیٹ کی فراہمی سے متعلق پی ٹی اے کو کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ کنسلٹنٹ فائیو جی کی فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کرے گا۔

اسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے کمیٹی پہلے سے قائم ہے، نگران حکومت اسٹڈی کیلئے پالیسی ڈائریکیٹیو جاری کرسکتی ہے۔

اوپن لیٹر پر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے ہوجائیں ہوشیار، چالان میں ہوشربا اضافہ

وزارت آئی ٹی نے موبائل فون مینوفیکچرنگ کی پالیسی تیار کر لی ہے، وزارت آئی ٹی کا اگلا ٹارگٹ ایپل کو پاکستان لانا ہے۔

3سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب سے 2.6 ارب ڈالر تک لے گئے، جنوری فروری مارچ اپریل آئی ٹی ایکسپورٹ کم رہی ہے۔


متعلقہ خبریں