پچھلے دور میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، دوبارہ اس کیلئے پُرجوش ہوں، انضمام الحق

Inzamam-ul-Haq

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ان کے پچھلے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، اس مرتبہ بھی بہترین ٹیموں کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے سوشل میڈیا پر انضمام الحق کا انٹرویو شیئر کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز ہے۔ ذکا اشرف نے اس عہدے کیلئے انہیں پیشکش کی تھی۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ذکا اشرف کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کررہے ہیں۔ اس کی جھلک ہم کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں دیکھ چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں اور دوبارہ اس کیلئے پُرجوش ہیں۔

ذکا اشرف ایشز کی طرز پر جناح گاندھی سیریز منعقد کروانے کے خواہش مند

سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘ان کا پچھلا دور اچھا رہا تھا جس میں ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ اس وقت منتخب کیے جانے والے 70 سے 80 فیصد کھلاڑی آج کی ٹیموں کا اہم حصہ ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان میں سلیکشن کمیٹی کا سربراہ ہونا ایک مشکل کام ہے۔ اس مرتبہ یہ اس لیے زیادہ چیلنجنگ بھی ہے کہ رواں سال ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کا دورہ شیڈول میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کم ہونے کے باوجود بہترین ٹیموں کا انتخاب کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں یہ ذمہ داری نبھانے کی کوشش کریں۔


متعلقہ خبریں