ذکا اشرف ایشز کی طرز پر جناح گاندھی سیریز منعقد کروانے کے خواہش مند


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جناح گاندھی سیریز کروانے کی خواہش کا اظہار کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کرکٹ کے درمیان تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جلد پی سی بی سے بہترین تعلقات کی شروعات کرے گا۔

ذکا اشرف نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سے بڑھ کر کوئی اور سیریز نہیں۔ چاہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جناح گاندھی سیریز منعقد ہو۔ خواہش ہے ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں۔

بابر، رضوان اور شاہین سمیت ٹاپ کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں بڑے اضافے کی تجویز

رواں سال بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم، کوچ بریڈ برن اور فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ تک ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کو بھی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اب پی سی بی اپنی ٹی 10 لیگ کی شروعات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے امریکا اور سعودی عرب میں پی سی بی کرکٹ لیگز کیلئے بات چیت شروع کرچکا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا مسئلہ، بھارت پیچھے ہٹ گیا

قومی کرکٹرز کی تخواہیں بڑھانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ  قومی کھلاڑیوں کو 45 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کا لیگ کھیلنا خطرناک ہے۔ ڈر ہے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل لیگ کھیلنے میں کرکٹرز زخمی ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں