اسلام آباد کے مکین معیاری غذا سے محروم، 427 فوڈ کے پوائنٹس میں سے صرف ایک ہی معیار کے مطابق اشیاء فراہم کر رہا ہے۔
ہم نیوز نے اسلام آباد میں گزشتہ ماہ چیک کیے گئے فوڈ پوائنٹس کی رپورٹ حاصل کر لی جس کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ طاہرہ صدیق نے اسلام آباد کی حدود میں کاروائی عمل میں لائیں۔
کارروائی کے دوران 427 میں سے 402 پوائنٹس کو معیار بہتر بنانے کے لئے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 12 فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا جب کہ ایک ہزار چار سو دو کلو کی زائدالمعیار اشیا تلف کی گئیں۔
چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پہلے سے سیل شدہ پوائنٹس کو معیار بہتر ہونے پر ڈی سیل کر دیا۔