کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

بارش

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سعودی ریال ، اماراتی درہم ، کویتی دینار ،برطانوی پائونڈ کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے

بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 46، کاکول 32، دیر 24، بالاکوٹ 17، سیدو شریف، مردان16، میر خانی، دروش 9، کالام، پٹن ایک، حافظ آباد 43، نارووال 41، سیالکوٹ (سٹی 36، ایئرپورٹ 26)، اسلام آباد ( سٹی 19، ایئرپورٹ 18)، جہلم 18، منگلا، اٹک 16، مری 15، گجرات 11، چکوال 10، منڈی بہائوالدین 6، سرگودھا 4، گوجرانوالہ 3، بگروٹ 14، استور 12، بابوسر 11، گوپس 4، بونجی 3، کوٹلی 9، راولاکوٹ 7، گڑھی دوپٹہ اور مظفر آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا

پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین 44، دادو اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں