مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان


وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے، اس لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس لائے تھے۔ ترمیمی بل پر صحافی برادری کے تحفظات ہیں، اس لیے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں، بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے۔ مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔

پیمرا ترمیمی بل 2023 اضافی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی طرف سے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کیا گیا تھا۔ پیمرا ترمیمی بل پر صحافی برادری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بل کے حوالے سے صحافی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں