’علیمہ خان، جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا‘


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمشیرہ علیمہ خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو ’این آر او‘ دینے کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے اور 18 جعلی اکاؤنٹس کے خلاف احتجاج اب نہیں ُرکے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز ملک گیر یومِ سیاہ دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ابھی پاکستان جاگ رہا ہے۔

لاہور میں پولیس کی جانب سے ریلی نکالنے پر مقدمات درج کرانے پر اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو کہنے والے، سول نافرمانی، ہنڈی سے پیسے، گیس اور بجلی کے بل جلانے کے اعلان کرنے والے جعلی حکومت کے خلاف نعرے لگانے پہ مقدمہ درج کر رہی ہے۔

مسلم لیگ نواز کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎ پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور ڈی چوک میں پولیس پہ حملہ کرنے والے خوف میں پر امن احتجاج کے خلاف مقدمے کروا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں