امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہو گی۔
حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہباز، نواز مردم شماری کا بہانہ کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ان کو پتہ ہے کہ عوام انہیں گندے انڈے ماریں گے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ، واپس لیا جائے ، سراج الحق
سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمیشہ سنتا آیا ہوں حالات خراب ہیں،حالات بدلنا کس کا کام ہے؟ حکمرانوں نے معیشت تباہ کر دی ، اقتدار میں آئے تو سودی نظام ختم کریں گے۔