سعودی عرب آج اہم اجلاس کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب آج یوکرینی بحران پر قومی سلامتی کے مشیروں اور متعدد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس کی میزبانی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انسانی اقدامات اور کوششوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے اور بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی ولی عہد، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان رابطے ہیں۔

سعودی حکومت کو امید ہے کہ یہ اجلاس سیاسی اور سفارتی ذرائع سے بحران کے حل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا، اور اس طرح سے بین الاقوامی امن کو تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی جارحیت کے خاتمے سے سب کو فائدہ ہو گا۔ روس کی طرف سے یوکرین اور عالمی سلامتی کے لیے پیدا ہونے والے تمام خطرات کو ختم کرنے کا مطلب بین الاقوامی تعلقات میں امن اور عالمی زندگی میں استحکام کی واپسی ہے۔


متعلقہ خبریں